سورة النازعات - آیت 15

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

کیا آپ کو موسیٰ کے واقعے کی خبر (٦) آئی ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 اس مقام پر حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کا واقعہ بیان کرنے سے مقصود آنحضرت (ﷺ)کو تسلی دینا ہے۔ کہ ان کافروں کی تکلیف اور ایذا رسانی پر گھبرائیں نہیں۔ آپ (ﷺ)سے پہلے موسیٰ ( علیہ السلام) کو بھی اس قسم کے حالات سے سابقہ پیش آچکا ہے۔ (كذافی فتح البیان)