سورة النازعات - آیت 5
فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر ان فرشتوں کی قسم جو (اپنے رب کے حکم سے) تمام امور کی تدبیر کرتے ہیں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 یعنی اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق کائنات کا نظام چلاتے ہیں۔ اس آیت میں ” مدتبرات“ سے فرشتے ہونے پر تمام مفسرین کا اتفاق ہے۔ (شوکانی)