سورة النازعات - آیت 2
وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور ان فرشتوں کی قسم جو (مومن کی روح کو) نرمی سے نکالتے ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 12 شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں کہ فرشتے مسلمان کی روح گرہ کھول کر نکالتے ہیں۔ وہ اپنی خوشی سے عالم پاک کی طرف دوڑتی ہے۔ بدن کی تکلیف الگ ہے اس میں کافر اور مسلمان برابر ہیں۔ (ازموضح تبصرف)