سورة النبأ - آیت 11
وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور دن کو ہم نے روزی کمانے کا وقت بنایا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یہ عمومی حالت بیان فرمائی جو فطری ہے یعنی دن کو کام اور رات کو آرام، گواس مشینی دور میں بعض لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں دن کو سونا اور رات کو جاگنا پڑتا ہے۔