سورة المرسلات - آیت 1
وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ان ہواؤں کی قسم (١) جو پے درپے چلتی ہیں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 یعنی پے درپے چلتی ہیں۔ آیت کا یہ مطلب جمہور مفسرین نے بیان کیا ہے۔ بعض نے ” مرسلات“ سے مراد بھیجے ہوئے فرشتے یا انبیاء لئے ہیں اور ” عرفا“ کا ترجمہ ” بھلائی (یعنی اچھے احکام) دے کر کیا ہے۔ (فتح القدیر)۔