سورة الإنسان - آیت 26
وَمِنَ اللَّيْلِ فَاسْجُدْ لَهُ وَسَبِّحْهُ لَيْلًا طَوِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور رات میں اس کے لئے سجدہ کیجئے اور دیر تک اس کی پاکی بیان کیجئے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 12 یعنی تہجد کی نماز پڑھئے۔ یہ حکم استحباب کے لئے ہے، اگر یہ کہا جائے کہ تہجد کی نماز نبی (ﷺ)پر بھی فرض نہ تھی بلکہ عام مسلمانوں کی طرح صرف نفل تھی۔ یا یہ حکم صرف نبی (ﷺ)کے لئے ہے، اگر یہ کہا جائے کہ تہجد کی نماز آپ (ﷺ)پر فرض تھی۔