سورة الإنسان - آیت 18
عَيْنًا فِيهَا تُسَمَّىٰ سَلْسَبِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جنت میں وہ ایک چشمہ ہوگا جس کا نام سلسبیل ہوگا
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 ” سلسبیل“ کے لفظی معنی نہایت خوشگوار اور لذیذ شراب کے ہیں اور وہ ” سلاسہ“ (خوشگواری) سے ماخوذ ہے۔ (فتح القدیر)