سورة الإنسان - آیت 10
إِنَّا نَخَافُ مِن رَّبِّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَمْطَرِيرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
ہم اپنے رب کی جانب سے اس دن سے ڈرتے (٦) ہیں جو بڑا ہی اداس بنانے والا ہوگا، اور جس کی تیوری چڑھی ہوگی
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 12 یعنی جس کی شدت اور ہولناکی سے چہرے اداس ہوں گے اور ان کی تیوری چڑھی ہوگی، مراد قیامت کا دن ہے۔