سورة المدثر - آیت 51

فَرَّتْ مِن قَسْوَرَةٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جو شیر کے خوف سے بھاگ پڑے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 یا ” جو تیر انداز شکاریوں کو دیکھ کر بھاگے گا۔ شوکانی نے اس معنی کو انسب قرار دیا ہے۔ حضرت ابن عباس نے اس کے معنی ” سب الرجال (یعنی آدمیوں کے جتھے) کئے ہیں۔ علمائے تفسیر نے لکھا ہے کہ ’ دقسورہ کے معنی ” دٓمیوں کا شور“ بھی آتے ہیں۔ (رازی)