سورة المدثر - آیت 45

وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور (اسلام کے خلاف) بات بنانے والوں کے ساتھ ہم بھی بات بنایا کرتے تھے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 شاہ صاحب لکھتے ہیں : ” یعنی ایمان کی باتوں پر انکار کرتے سب کے ساتھ مل کر“ مطلب یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ پیغمبر اور قرآن و قیامت کا مذاق اڑاتے۔