سورة المدثر - آیت 1
يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اے چادر اوڑھنے والے (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یہ خطاب آنحضرت ﷺسے ہے۔ روایات میں ہے کہ وحی کے آغاز میں جب آپﷺ نے حضرت جبریل کو ان کی اصلی شکل میں دیکھا تو گھبرا گئے اور آپ (ﷺ)نے حضرت خدیجہ(رض) سے فرمایا دَثِّرُونِي دَثِّرُونِيکہ مجھے کپڑا اوڑھائو مجھے کپڑا اوڑھائو ۔(شوکانی)