سورة المزمل - آیت 6
إِنَّ نَاشِئَةَ اللَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطْئًا وَأَقْوَمُ قِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
) بے شک رات کا اٹھنا (٣) نفس کو خوب کچل دیتا ہے، اور قرآن سمجھنے کے لئے زیادہ مناسب وقت ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 15 کیونکہ وہ نفس پر بہت شاق گزرتا ہے۔ ف 16 کیونکہ اس وقت دل و دماغ حاضر ہوتے ہیں۔