سورة المزمل - آیت 4
أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یا اس سے کچھ زیادہ، اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھئے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 12 مطلب یہ ہے کہ آدھی رات عبادت کیجیے اور آدھی رات سویئے یا دو تہائی رات عبادت کیجیے اور تہائی رات سویئے۔ علی ہذا القیاس چنانچہ آنحضرت اور آپ کے ساتھ بعض صحابہ انہی مختلف مقداروں میں تہجد کی نماز پڑھا کرتیتھے۔ یہ حکم جیسا کہ صحیحین اور سنن کی کتابوں) میں حضرت عائشہ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے …ایک سال تک رہا۔ اگلے سال جب اسی سورۃ کی آخری آیات نازل ہوئیں تو اس میں تخفیف کردی گئی۔ (شوکانی) ف 13 یعنی اس طرح کہ ہر ایک طرف کا الگ الگ پتا چلے اور پڑھتے وقت قرآن کا مفہوم بھی ذہن میں آئے حضرت ام سلمہ سے روایت ہے کہ آپ ہر آیت پر قطع (وقف) فرماتیت ھے۔ متعدد احادیث میں قرآن کو ترتیلکے ساتھ پڑھنے کی فضیلت بیان ہوئی ہے۔ (ابن کثیر)