سورة المزمل - آیت 2
قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ رات میں نماز کے لئے قیام کیجیے، سوائے تھوڑے وقت کے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 11 اس سے معلوم ہوا کہ ابتدا میں آنحضرت پر تہجدکی نماز فرض تھی جیسا کہ سورۃ اسراء کی آیت 79 کے تحت بیان ہوچکا ہے۔