سورة المزمل - آیت 1

يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے چادر (١) اوڑھنے والے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10 یہ خطاب آنحضرت سے ہے کیونکہ شروع میں جب حضرت جبریل وحی لاتے تو آپ پر کپکپی سی طاری ہوجاتی اور آپ کمبل اوڑھ لیتے۔ چنانچہ جب پہلی مرتبہ حضرت جبریل وحی لائے اور آپ پر کپکپی کی کیفیت طاری ہوگئی تو آپ حضرت خدیجہ سے فرمانے لگے زماونی زماونی زملونی مجھے کپڑا اوڑھا دو … اس بنا پر آنحضرت کو اس لفظ سے خطاب کیا گیا۔