سورة الجن - آیت 14

وَأَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُونَ وَمِنَّا الْقَاسِطُونَ ۖ فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُولَٰئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور یہ کہ ہم میں سے بعض مسلمان (10) ہیں، اور بعض ظالم و کافر، پس جن لوگوں نے اسلام قبول کرلیا، انہوں نے راہ ہدایت کو اپنا لیا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 یعنی انہوں نے راہ حق کی تلاش کی یہاں تک کہ اسے پا لیا۔