سورة الجن - آیت 12
وَأَنَّا ظَنَنَّا أَن لَّن نُّعْجِزَ اللَّهَ فِي الْأَرْضِ وَلَن نُّعْجِزَهُ هَرَبًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور یہ کہ اب ہمیں یقین ہوگیا تھا، ہم اللہ کو نہ تو زمین میں عاجز (٨) بنا سکتے ہیں، اور نہ کہیں بھاگ کر ہی اسے عاجز کرسکتے ہیں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 یعنی زمین یا آسمان میں کہیں بھاگ جائیں، اس کے اتخیار اور پکڑ سے باہر نہیں جاسکتے کیونکہ ہر جگہ اسی کی حکومت ہے۔