سورة الجن - آیت 5
وَأَنَّا ظَنَنَّا أَن لَّن تَقُولَ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے یہ گمان کرلیا تھا کہ انسان اور جن اللہ کے بارے میں جھوٹ نہیں بولیں گے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 10 ” اور اسی غلط فہمی پر ہم نے ان کی بات مان لی تھی اور یہ عقیدہ رکھنے تھے کہ اللہ تعالیٰ کی بیوی اور اولاد ہے لیکن اب معلوم ہوا کہ یہ کمبخت جھوٹے بے وقوف تھے۔