سورة نوح - آیت 27
إِنَّكَ إِن تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اگر تو نے انہیں چھوڑ دیا تو یہ تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے، اور گناہ گار بڑے کافر کے سوا کچھ نہ جنیں گے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یہ حضرت نوح(علیه السلام) نے اس تجربہ کی بنا پر فرمایا جو انہیں اپنی قوم میں 950 سال تک دعوت و تبلیغ کا کام کرتے رہنے کے بعد حاصل ہوا تھا۔