سورة نوح - آیت 4
يَغْفِرْ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرْكُمْ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ إِنَّ أَجَلَ اللَّهِ إِذَا جَاءَ لَا يُؤَخَّرُ ۖ لَوْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہ تمہارے گناہوں کو معاف کر دے گا، اور تمہیں ایک وقت مقرر تک مہلت دے گا، بے شک اللہ کا وقت مقرر جب آجائے گا تو اسے ٹالا نہیں جاسکتا، کاش کہ تم یہ بات سمجھ جاتے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 6 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” وہ تمہارے گناہ بخش دے گا۔“ اس صورت میں ” من“ کا لفظ زائد ہوگا۔