سورة نوح - آیت 1
إِنَّا أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِ أَنْ أَنذِرْ قَوْمَكَ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
بے شک ہم نے نوح کو ان کی قوم کے پاس بھیجا (١) (اور ان سے کہا) کہ آپ اپنی قوم کو ڈرائیے قبل اس کے کہ ان پر درد ناک عذاب نازل ہو
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 حضرت نوح (علیہ السلام) پہلے رسول ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے بندوں کو شرک کے انجام سے ڈرانے کا حکم دیا۔ ان کے زمانہ اور عمر وغیرہ کے متعلق بحث سورۃ عنکبوت میں گزر چکی ہے۔ ف 4 مراد دوزخ کا عذاب بھی ہوسکتا ہے اور طوفان کا بھی۔