سورة نوح - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتاہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2 یہ سورۃ مکہ میں نازل ہوئی ایک روایت میں ہے کہ جب آنحضرت کو حضرت نوح اور ان کی قوم پر شہادت کے لئے بلایا جائے گا تو آپ بطور دلیل کے ان کے سامنے سورۃ نوح تلاوت فرمائیں … مستدرک حاکم میں ہے کہ اکثر صحابہ کے نزدیک حضرت نوح کا زمان حضرت ادریس سے پہلے کا ہے، اور حضرت نوح اور آدم کے درمیان دس قرن کا زمانہ ہے اور سب سے پہلے نبی ہیں جن پر شریعت نازل ہوئی اور انہوں نے اپنی قوم کو شرک سے ڈرایا اس بنا پر حضرت نوح کو شیخ المرسلین اور آدم ثانی بھی کہا جاتا ہے۔