سورة المعارج - آیت 41

عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

کہ ان کے بدلے ان سے کسی بہتر قوم کو لے آؤں، اور کوئی ہم سے سبقت لے جانے والا نہیں ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 یعنی ہم چاہیں تو انہیں ہلاک کردیں اور ان کی جگہ ایسے لوگ زمین میں بسا دیں جو اللہ تعالیٰ کے اطاعت گزار ہوں۔ ہم ایسا کرنا چاہیں تو ان کی یہ ہرگز مجال نہیں ہے کہ ہمیں اپنے ارادہ سے باز رکھ سکیں، لیکن ہماری اپنی حکمت کا تقاضا ہے، اس لئے ہم انہیں مہلت پر مہلت دیئے جا رہے ہیں۔ ان کی انتہائی بدبختی ہے کہ اس مہلت سے فائدہ اٹھانے کے بجائے سرکشی میں بڑھتے جا رہے ہیں۔