سورة المعارج - آیت 40
فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں مشرقوں اور مغربوں کے رب کی قسم کھاتا (١١) ہوں، میں یقیناً قادر ہوں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 9 مشرق (پورب) کئی ہیں کیونکہ ہر روز سورج ایک نئی جگہ سے طلوع ہوتا ہے اسی طرح مغرب پچھم) کیونکہ ہر روز سورج ایک نئی جگہ غروب ہوتا ہے۔ (تفصیل سورۃ صافات کی آیت 5 کے تحتگزر چکی ہے۔)