سورة المعارج - آیت 34

وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 یعنی اسے دھیان سے تمام ارکان و شرائط کے ساتھ وقت پر ادا کرتے ہیں۔ اوپر کی آیت میں نماز پر دوام کی تعریف کی ہے اور اس آیت میں نفس نماز کی حافظت پر مومنین کی صفات کی ابتداء اور انتہا میں نماز کی حفاظت پر زور دیا ہے اور کیوں نہ ہو جبکہ نماز ہی مومن کی معراج ہے اور باری تعالیٰ کے ساتھ مناجات ہے۔ اس بناء پر آنحضرت نے فرمایا ہے : جعلت قرۃ عینی فی الصلوۃ کہ میری آنکھ کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے۔ (روح)