سورة الحاقة - آیت 40
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک یہ (قرآن) ایک معزز رسول کا قول ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8 مراد حضرت جبریل ہیں مگر“ رسول کریم“ سے مراد آنحضرت ہو تو مطلب یہ ہوگا کہ یہ قرآن ایک عزت والے پیغمبر کے پڑھ کر سنانے کی چیز ہے۔