سورة البقرة - آیت 46

الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُم مُّلَاقُو رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جو یقین رکھتے ہیں کہ وہ اپنے رب سے ملنے والے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

(فتح القدیر) نماز کی پابندی ویسے تو ایک نہایت مشکل ذمہ داری ہے مگر جن کے دو لوں میں اللہ تعالیٰ کا خوف اور آخرت کا یقین ہے ان پر یہ بھا ری نہیں ہے۔ (وحیدی )