سورة القلم - آیت 48

فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پس آپ اپنے رب کے فیصلے تک صبر (15) کیجئے، اور مچھلی والے (یونس بن متی) کی طرح نہ ہوجائیے، جب انہوں نے پکا درانحالیکہ وہ غم سے بھرے تھے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی استقلال اور تن دہی سے دعوت و تبلیغ کے کام میں لگے رہئے عنقریب اللہ تعالیٰ خود حکم نازل فرمائے گا کہ ان کفار سے کیا معاملہ کرنا ہے۔