سورة القلم - آیت 43
خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَالِمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
ان کی نظریں جھکی ہوں گی، اور ان پر ذلت کی چادر پڑی ہوگی، اور دنیا میں جب وہ صحیح سالم تھے تو انہیں سجدے کے لئے کہا جاتا تھا (لیکن وہ سجدہ نہیں کرتے تھے )
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 گویا آخرت میں انہیں یہ سزا دی جائے گی کہ انہیں سجدہ کرنے کے ناقابل بنا دیا جائے گا۔ کعب الاحبار کہتے ہیں کہ یہ آیت ان لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے جو نماز باجماعت میں شریک نہیں ہوتے۔ (شوکانی)