سورة القلم - آیت 32

عَسَىٰ رَبُّنَا أَن يُبْدِلَنَا خَيْرًا مِّنْهَا إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا رَاغِبُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

امید کرتے ہیں کہ ہمارا رب اس سے اچھا (٩) باغ ہمیں دے گا، ہم اپنے رب کی رضا کے لئے پوری طرح راغب ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 یا ” اپنے مالک کی طرف رجوع کرتے ہیں۔“ یعنی اپنے کئے پر شرمندہ ہو کر اس کے حضور توبہ استغفار کرتے ہیں۔