سورة القلم - آیت 31
قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا طَاغِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کہنے لگے، ہائے ہماری شامت ! ہم یقیناً (اپنے رب سے) سرکشی پرآمادہ ہوگئے تھے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 3 ” حد سے بڑھنا یہی تھا کہ انہوں نے خدا کا خیال چھوڑ دیا اور اس کے دیئے ہوئے مال کو اپنا سمجھنے لگے۔ اس لئے ایسی تجویزیں سوچنے پر اتر آئے کہ فقیروں اور محتاجوں کو ان کے حق سے محروم کردیا۔ حتی کہ ” انشاء اللہ“ کہنے کی بھی ضرورت محسوس نہ کی۔