سورة القلم - آیت 28
قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
ان میں سب سے بہتر آدمی نے کہا (٨) کیا میں نے تم سے کہا نہیں تھا کہ تم اپنے رب کی پاکی کیوں نہیں بیان کرتے ہو
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 ” لَوْلَا تُسَبِّحُونَ “ کے لفظی معنی ہیں ” تم تسبیح کیوں نہیں کرتے“ اس مقام پر تسبیح سے مراد ” ان شاء اللہ“ بھی ہوسکتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرنا اور قول و عمل سے اس کا شکر بجالانا بھی۔