سورة القلم - آیت 13

عُتُلٍّ بَعْدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بدمزاج اکھڑا ہے، ان سب عیوب کے ساتھ بداصل ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

“ ف 6 ” یہ سب کافر کے وصف ہیں۔ آدمی اپنے اندر دیکھیے اور یہ خصلتیں چھوڑے۔“ نیم“ (بد ذات) شاہ صاحب لکھتے ہیں ” بدنام یعنی بدی کرمشور“ یا جو غلط طور پر کسی خاندان کی طرف منسوب ہو اس لئے علمائے تفسیر نے اس کی تفسیر ” حرا مزادہ“ سے بھی کی ہے۔ روایات میں کئی لوگوں کے نام ہیں جنج کے بارے میں یہ آیات نازل ہوئیں (ابن کثیر)