سورة الملك - آیت 19
أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمْ صَافَّاتٍ وَيَقْبِضْنَ ۚ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا الرَّحْمَٰنُ ۚ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ بَصِيرٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
کیا انہوں نے اپنے اوپر اڑتی ہوئی چڑیوں (١١) کو پر پھیلائے ہوئے اور سکیڑتے ہوئے نہیں دیکھا ہے، انہیں رحمٰن کے سوا کوئی نہیں تھامے ہوئے ہوتا ہے، بے شک وہ ہر چیز کو دیکھنے والا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 یعنی اپنی کسی مخلوق سے بے خبر نہیں ہے۔