سورة التحريم - آیت 9
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ ۚ وَمَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اے نبی ! آپ کافروں اور منافقوں کے خلاف جہاد (٨) کیجئے، اور ان پر سختی کیجئے، اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے، اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی ان کے مقابلہ میں نرمی کا رویہ اختیار نہ کریں (دیکھیے سورۃ الفتح 29)