سورة البقرة - آیت 45

وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَاشِعِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور مدد لو صبر (٩٨) اور نماز کے ذریعہ۔ اور یہ (نماز) بہت بھاری (٩٩) ہوتی ہے، سوائے ان لوگوں کے جو اللہ سے ڈرنے والے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6۔ یعنی مصائب کے برداشت کرنے میں ان دوچیزوں کا سہا را لو۔ حدیث میں ہے کہ جب کوئی ناگہ حاد ثہ پیش آتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کی طرف لپکتے اور مزید مروی ہے تمام انبیاء کی یہی عادت تھی۔ (فتح القدیر) اللہ تعالیٰ کی طاعت پر صبر معصیت سے بچنے پر صبر۔