سورة التحريم - آیت 4
إِن تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا ۖ وَإِن تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلَاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ ۖ وَالْمَلَائِكَةُ بَعْدَ ذَٰلِكَ ظَهِيرٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اگر تم دونوں اللہ کے سامنے توبہ (٣) کرلوگی (تو بہتر ہوگا) اس لئے کہ تمہارے دل (حق سے) مائل ہوگئے ہیں، اور اگر تم دونوں ان کے خلاف سازش کرو گی، تو بے شک اللہ ان کا مولیٰ ہے، اور جبریل اور نیک مومنین ان کے مولیٰ ہیں، اور اس کے بعد فرشتے ان کے مددگار ہیں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 3 یعنی اللہ تعالیٰنے ف 4 یعنی تمہارے دل راہ اعتدال سے ہٹ کر ایک طرف جھک گئے ہیں۔ ف 5 ” لہٰذا تم اسے کوئی نقصان نہ پہنچا سکو گی۔