سورة التغابن - آیت 8
فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالنُّورِ الَّذِي أَنزَلْنَا ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
تم ایمان (٧) لاؤ اللہ پر، اور اس کے رسول پر، اور اس نور پر جسے ہم نے نازل کیا ہے، اور اللہ تمہارے اعمال سے پوری طرح باخبر ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 قرآن کو نور (روشنی) اس لئے فرمایا گیا کہ اس کے ذریعہ آدمی کو کفر و ضلالت کے اندھیروں میں حق کی طرف رہنمائی ملتی ہے۔