سورة المنافقون - آیت 11
وَلَن يُؤَخِّرَ اللَّهُ نَفْسًا إِذَا جَاءَ أَجَلُهَا ۚ وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جب کسی شخص کی موت کا وقت آجائے گا تو اللہ اسے ہرگز مہلت نہیں دے گا، اور تم جو کچھ کرتے ہو، اللہ اس کی پوری خبر رکھتا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 یعنی مرتے وقت یہ دعا اور تمنا کرنا بیکار ہے عقلمند کو چاہئے کہ مرنے سے پہلے آخرت کا توشہ فراہم کرے۔