سورة النسآء - آیت 30
وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ عُدْوَانًا وَظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَارًا ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جو شخص ظلم و عدوان کے طور پر ایسا کرے گا، تو عنقریب ہم اسے آگ کا مزا چکھائیں گے، اور اللہ کے لئے یہ آسان بات ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 ذَلِكَاشارہ قتل نفس کی طرف بھی ہوسکتا ہے اور دوسروں کا مال باطل طریقے سے کھانے کی طرف بھی حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ابتدائے سورت سے یہاں تک جتنے مناہی بیان ہوئے ہیں ان سب کی طرف اشارہ ہے۔ (ابن جریر، کبیر) ف 8 یہ انداز بیان تہدید میں مبالغہ پر دال ہے (کبیر) موضح میں ہے یعنی مغرور نہ ہوں کہ ہم مسلمان دوزخ میں کیونکر جاویں گے اللہ تعالیٰ پر یہ آسان ہے