سورة المنافقون - آیت 6
سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ أَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ لَن يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ان کے حق میں برابر ہے آپ چاہے ان کے لئے مغفرت طلب کریں یا نہ کریں، اللہ انہیں ہرگز معاف نہیں کرے گا، بے شک اللہ نافرمان قوم کو راہ راست نہیں دکھاتا
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 10 اس سے مقصود آنحضرت کو تسکین دیتا ہے کیونکہ منافقوں کی تمام شرارتوں اور بے ادبیوں کے باوجود آپ اپنی طبعی رحمت و شفقت کی بنا پر چاہتے تھے کہ ان کے لئے معافی کی دعا فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ان کے لئے دعا کرنے سے منع فرمایا کیونکہ ان کی سرکشی حد سے بڑھ چکی تھی۔