سورة المنافقون - آیت 3

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا فَطُبِعَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

وہ لوگ ایسا اس لئے کرتے ہیں کہ وہ (بظاہر) ایمان (٢) لے آئے، پھر کفر پر ہی قائم رہے تو ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی، اس لئے وہ بالکل نہیں سمجھتے ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی صرف ظاہر میں ایمان لائے حقیقت میں کافی ہی رہے یا مسلمانوں کے سامنے ایمان کا اظہار کیا اور کافروں کے سامنے کفر کا۔