سورة الجمعة - آیت 6

قُلْ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ هَادُوا إِن زَعَمْتُمْ أَنَّكُمْ أَوْلِيَاءُ لِلَّهِ مِن دُونِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجئے، اے قوم یہود ! اگر تمہارا خیال (٦) ہے کہ تمام لوگوں کے سوا، صرف تم ہی اللہ کے دوست ہو تو اپنی موت کی تمنا کرو، اگر تم اپنے دعویٰ میں سچے ہو

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 کیونکہ جو شخص یہ سمجھتا ہو کہ اسے مرنے کے بعد جنت نصیب ہوگی وہ لازماً یہ چاہے گا کہ دنیا کے جھنجھٹ سے جلد از جلد نجات پائے۔