سورة الجمعة - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 اس سورۃ کے مدنی ہونے پر سب کا اتفاق ہے۔ صحیح مسلم اور سنن اربعہ میں حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ )ﷺ( کو جمعہ کی نماز میں سورۃ جمعہ اور سورۃ منافقون پڑھتے سنا۔ اس مضمون کی ایک روایت حضرت ابن عباس(رض) سے بھی مروی ہے اور سنن بیہقی میں حضرت جابر بن سمرہ(رض)سے روایت ہے کہ آنحضرت )ﷺ( جمعہ کی رات کو مغرب کی نماز میںİقُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ Ĭ اور İقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌĬ اور عشا کی نماز میں سورۃ جمعہ اور سورۃ منافقون پڑھا کرتے تھے۔ (شوکانی)