سورة الحشر - آیت 15

كَمَثَلِ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ قَرِيبًا ۖ ذَاقُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

وہ بھی انہی (یہو دبنی قینقاع) کی طرح ہیں جو ان سے کچھ ہی مدت قبل اپنے برے کرتوتوں کا مزا چکھ (١١) چکے ہیں، اور آخرت میں ان کے لئے درد ناک عذاب ہوگا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یہی مفہوم شاہ صاحب نے اپنے فوائد میں ذکر کیا ہے اور ہوسکتا ہے کہ ان سے ” یہود بنی قینقاع“ مراد ہوں جن کو رسول اللہ( ﷺ) نے بنی نضیر سے تھوڑی مدت پہلے مدینہ سے نکال دیا تھا۔ یہ قول قتادہ اور محمد بن اسحاق کا ہے۔ اس یہی ٹھیک معلوم ہوتا ہے۔( ابن کثیر)