سورة المجادلة - آیت 21
كَتَبَ اللَّهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي ۚ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اللہ نے یہ بات لکھ دی ہے کہ یقیناً میں اور میرے پیغمبر ان ہی غالب رہیں گے، بے شک اللہ بڑی قوت والا، زبردست ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 6 یعنی جن پیغمبروں کو جہاد کا حکم دیا گیا ہے وہ بذریعہ تلوار اور دلیل اور جن کو جہاد کا حکم نہیں دیا گیا وہ بذریعہ دلیل دوسروں پر غالب آ کر رہیں گے۔