سورة المجادلة - آیت 19
اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنسَاهُمْ ذِكْرَ اللَّهِ ۚ أُولَٰئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَانِ ۚ أَلَا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
شیطان ان پر مسلط (١٣) ہوگیا ہے، اور ان کے دل سے اللہ کی یاد بھلا دی ہے، وہی لوگ شیطان کے گروہ کے افراد ہیں، آگاہ رہیے کہ شیطان کا گروہ ہی خسارہ اٹھانے والا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
“ ف 4 انہیں دنیا کی رنگ رلیوں میں ایسا مست کردیا کہ وہ بھول گئے کہ کوئی خدا بھی ہے جس سے ڈرنا چاہیے اور اس کے احکام و فرامین پر عمل کرنا چاہئے ف 5 اس سے بڑھ کر تباہی کیا ہوگی کہ انہوں نے جنت کو دوزخ کے بدلے اور ہدایت کو گمراہی کے بدلے بیچ ڈالا۔