سورة المجادلة - آیت 5
إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ كُبِتُوا كَمَا كُبِتَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ وَقَدْ أَنزَلْنَا آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ ۚ وَلِلْكَافِرِينَ عَذَابٌ مُّهِينٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
بے شک جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت (٤) کرتے ہیں، وہ ذلیل کر دئیے گئے جیسے وہ لوگ ذلیل کر دئیے گئے جو ان سے پہلے تھے، اور ہم نے صاف اور صریح آیتیں نازل کردی ہیں، اور کافروں کے لئے رسوا کن عذاب ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 کھلی کھلی نشانیوں (یا آیتوں) سے مراد وہ نشانیاں (آیتیں) ہیں جو محمد( ﷺ) کی صداقت پر ناقابل تردید شہادت پیش کرتی ہیں۔