سورة المجادلة - آیت 2
الَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِنكُم مِّن نِّسَائِهِم مَّا هُنَّ أُمَّهَاتِهِمْ ۖ إِنْ أُمَّهَاتُهُمْ إِلَّا اللَّائِي وَلَدْنَهُمْ ۚ وَإِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنكَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُورًا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار (٢) کرلیتے ہیں (یعنی انہیں اپنی ماں سے تشبیہہ دے دیتے ہیں) وہ بیویاں ان کی مائیں نہیں ہوجاتی ہیں، ان کی مائیں صرف وہی عورتیں ہیں جنہوں نے انہیں جنا ہے، بے شک وہ لوگ سخت ناپسندیدہ بات اور جھوٹ بولتے ہیں، اور بے شک اللہ بڑا معاف کرنے والا، مغفرت فرمانے والا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 3 اس کا کرم اور رحم ہے کہ اس نے ظہار کا کفارہ مقرر کر کے اس سے نکلنے کا راستہ پیدا کردیا۔ اگر واقعی بیوی کو ماں کی پیٹھ سے تشبیہ دینے سے اسے طلاق ہوجاتی تو بڑی مشکل پڑتی۔