سورة الواقعة - آیت 75
فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں ستاروں کے گرنے کے مکان و زمان کی قسم (٢٣) کھاتا ہوں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 9 دوسرے معنی یہبھی ہو سکتے ہیں کہ ” میں ستاروں کے ٹوٹنے کی قسم کھاتا ہوں۔“ اور تیسرے معنی یہ بھی کہ ” میں قرآن کے ٹکڑے ٹکڑے ہو کر اترنے کی قسم کھاتا ہوں۔“ اس میں اقسم سے پہلے ” لا“ زائدہ ہے اور ترجمہ اسی کے مطابق ہے۔